کیسپین اقتصادی کمپلیکس ایران کیلئے 600 ارب ڈالر کی منڈی فراہم کرتا ہے

تہران۔ ارنا- ایارن کی تجارتی ترقیاتی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ کیسپین اقتصادی کمپلیکس، ایران کیلئے 600 ارب ڈلر کی منڈی کو فراہم کرتا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "علیرضا پاک پیمان" نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کیسپین کے ساحلی ممالک کے اقتصادی اجلاس میں حصہ لینے کیلئے نائب ایرانی صدر کے عنقریب دورہ روس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر علاقائی آزاد تجارت قائم ہو جاتی ہے تو ایران کے سامنے 600 سے 700 تک ارب ڈالر کی منڈی فراہم ہوجائے گی۔

انہوں نے ایران اور بحیرہ کیسپین کے ساحلی ممالک کے درمیان تجارتی صورتحال سے متعلق پوچھے گئے سول کے جواب میں کہا کہ  1401 کے شمسی سال کے ابتدائی 5 مہینوں کے دوران، ایران کی آذربائیجان میں برآمدات میں 84 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاک پیمان نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران، ایران کی روس کو برآمدات میں 31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایران کی ترکمانستان میں برآمدات میں 40 فیصد کا اضافہ نظر میں آیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .